آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بابراعظم اور شاہین کا مقابلہ کن کھلاڑیوں سے ہوگا؟ سرفراز احمد نے شائقین کرکٹ کیلئے پیغام جاری کر دیا

آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بابراعظم اور شاہین کا مقابلہ کن کھلاڑیوں سے ہوگا؟ ...
آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بابراعظم اور شاہین کا مقابلہ کن کھلاڑیوں سے ہوگا؟ سرفراز احمد نے شائقین کرکٹ کیلئے پیغام جاری کر دیا
سورس: Instagram/sarfaraz54

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بننے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے سیریز سے قبل اہم ترین بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بابر بمقابلہ سمتھ اور سٹارک بمقابلہ شاہین آسٹریلیا سیریز میں فینز کی توجہ کا مرکز ہوگا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں سرفراز احمد نے کہا کہ بابراعظم اور سٹیو سمتھ دونوں ہی عالمی معیار کے بلے باز ہیں، بینو قادر ٹرافی میں ان دونوں کھلاڑیوں کو لائیو ایکشن میں دیکھنا نوجوان کرکٹرز کے لیے بہترین موقع ہوگا۔سرفراز احمد نے کہا کہ شاہین آفریدی اور مچل سٹارک بہترین بولرز ہیں جو کسی بھی وقت مخالف ٹیم کو پریشان کرسکتے ہیں، شاہین نے گزشتہ سیریز میں ڈیوڈ وارنر کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا اور اس مرتبہ بھی فینز شاہین اور وارنر کا ٹاکرا دیکھنے کے منتظر ہوں گے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز ہمیشہ چیلنجنگ ہوتی ہیں، دو مرتبہ آسٹریلیا کا دورہ کیا ہے، یہاں سیکھنے کا بہت موقع ملتا ہے۔سرفراز نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستان کرکٹ فینز ہمیشہ پاکستان ٹیم کی حمایت کرتے ہیں، یقین ہے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی فینز بڑی تعداد میں سٹیڈیم کا رخ کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن میں ہوگا جب کہ سڈنی 3 سے 7 جنوری تک تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔

مزید :

کھیل -