ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کی پیش گوئی، اولے پڑنے کا بھی امکان

ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کی پیش گوئی، اولے پڑنے کا بھی امکان
ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کی پیش گوئی، اولے پڑنے کا بھی امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کی پیش گوئی کر دی گئی، ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج رات شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ اولے پڑنے کا بھی امکان ہے۔ 

دوسری جانب کراچی میں موسم سرما کا آغا زہو گیا جہاں گزشتہ شب رواں موسم کی سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی، کراچی کا درجہ حرارت 15.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر کے مہینے میں درجہ حرارت مزید گرے گا اور خنکی مزید بڑھے گی۔

مزید :

قومی -ماحولیات -