صادق آباد ؛ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 5افراد جاں بحق ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2ڈاکو ہلاک 

صادق آباد ؛ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 5افراد جاں بحق ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ...
صادق آباد ؛ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 5افراد جاں بحق ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2ڈاکو ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صادق آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صادق آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 5افراد جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صادق آباد کے نواحی علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 5افراد جاں بحق ہو گئے،پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہو گئے،جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس نے کچے کے علاقے سے نکال لیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کرلی،وزیراعلیٰ نے کہاکہ ڈاکوؤں کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔