بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا

بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا
بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول (ویب ڈیسک)  ترکیہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو غیر ازدواجی تعلقات رکھنے پر بالکونی سے نیچے پھینک دیا اور پھر چھری کے وار کرکے قتل کرنے کی کوشش بھی کی۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ترکیہ کی ریاست بورصہ میں پیش آیا۔ شوہر کو اہل محلہ نے نہایت زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا۔ جن کے سر، پاؤں اور ہاتھوں پر گہرے زخم آئے ہیں تاہم حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق  شوہر کو ہسپتال لانے والوں نے بتایا کہ پہلے ان کے فلیٹ سے جھگڑنے کی آوازیں آرہی تھیں اور پھر کسی کے گرنے کے زور دار آواز آئی۔ باہر دیکھا تو شوہر نیچے زمین پر گرا ہوا تھا۔

اس سے پہلے کے کوئی مدد کو پہنچتا بیوی چھری لے کر نیچے آگئی اور شوہر کو مارنے کی کوشش کی تاہم اس وقت تک وہاں پہنچنے والے ہمسائیوں نے بچالیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -