عمران خان سے لطیف کھوسہ کی ڈیڑھ گھنٹہ بات چیت، پارٹی چیئرمین کے عہدے سے متعلق کیا فیصلہ ہوا؟

عمران خان سے لطیف کھوسہ کی ڈیڑھ گھنٹہ بات چیت، پارٹی چیئرمین کے عہدے سے متعلق ...
عمران خان سے لطیف کھوسہ کی ڈیڑھ گھنٹہ بات چیت، پارٹی چیئرمین کے عہدے سے متعلق کیا فیصلہ ہوا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ان کے وکیل لطیف کھوسہ کی ڈیڑھ گھنٹہ بات ہوئی جس کے دوران پارٹی چیئرمین کے عہدے سے متعلق فیصلہ سامنے آ گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ کا میڈیا سے گفتگو  کے دوران کہنا تھا کہ عمران خان نے مائنس ون خبروں کی تردید کر دی، چیئرمین پی ٹی آئی سے ڈیڑھ گھنٹہ بات ہوئی جس کے دوران انہوں نے دوٹوک بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے جو موجودہ چیئرمین ہیں وہی رہیں گے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ شیر افضل مروت یا علی ظفر نے جو کہا دونوں کو شاید غلط فہمی ہوئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھے پارٹی میں شامل ہونے کی باقاعدہ دعوت دی ہے، دوستوں اور فیملی سے مشارت کے بعد فیصلہ کروں گا۔

مزید :

قومی -