کریم کی جانب سے فلیکسی رائیڈز کا نیا فیچر متعارف، صارفین اپنی مرضی کی قیمت کا تعین کرسکیں گے

کریم کی جانب سے فلیکسی رائیڈز کا نیا فیچر متعارف، صارفین اپنی مرضی کی قیمت کا ...
کریم کی جانب سے فلیکسی رائیڈز کا نیا فیچر متعارف، صارفین اپنی مرضی کی قیمت کا تعین کرسکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(پروموشنل ریلیز) پاکستان میں رائیڈ ہیلنگ سروسز کے علمبردار کریم نے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں فلیکسی رائیڈ کا آغاز کیا ہے۔ فلیکسی رائیڈ (Ride Flexi) ایک نیا رائیڈ ہیلنگ آپشن ہے جو صارف اور کپتان دونوں کے لیے اپنی پسند کی قیمت یا کرائے کے انتخاب کو قابل بنا کر انتخاب کی آزادی فراہم کرتا ہے۔ فلیکسی رائیڈ کی تین اقسام ہیں جس میں فلیکسی گو (Flexi GO)، فلیکسی گو منی (Flexi GO Mini) اور فلیکسی بائیکس (Flexi Bikes) شامل ہیں۔
بکنگ کے وقت، صارفین کو اوسط کرایہ دکھایا جائے گا اور وہ اس قیمت/ کرائے میں اضافہ یا کمی کر سکتے ہیں۔ کرائے کی بولی علاقے کے متعدد کپتانوں کو ارسال کی جائے گی، جس سے وہ سواری کو قبول کریں گے یا جواب میں من پسند بولی کی قیمت ارسال کریں گے۔ قیمت کے مماثل یا دونوں فریقین کی کرائے پر آمادگی کے بعد ایک کپتان کو ذمے داری تفویض کی جائے گی جس کے بعد صارف کے سفر کا آغاز ہو گا۔
فلیکسی رائیڈ کا ابتدائی طور پر فیصل آباد اور ملتان میں تجربہ کیا گیا تھا جہاں اسے صارفین اور کپتانوں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی تھی۔ اسلام آباد سے سروس کے آغاز کے بعد، فلیکسی رائیڈ کراچی اور لاہور سمیت ان دیگر شہروں کا بھی رخ کرے گی جہاں کریم کام کرتی ہے۔ فلیکسی رائیڈ گو اور گو منی کیٹیگریز میں دستیاب ہو گی البتہ گو پریمیئم(GO Premium) میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی جو مارکیٹ پلیس پر پہلے سے موجود ماڈل کے تحت کام کرتی ہے۔


فلیکسی رائیڈ سروس کے جڑواں شہروں میں کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے کریم پاکستان میں را ئیڈ ہیلنگ کے جنرل منیجر عمران سلیم نے کہا کہ ہم اپنے صارفین اور کپتانوں کو سواری کا بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ فلیکسی رائیڈز متعارف کروا کر ہم صارفین کو کرایوں کا انتخاب خود کرنے، بے مثال تجربے سے لطف اندوز ہونے اور اعلیٰ معیاری حفاظت کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ اسی طرح، یہ کیپٹن کو اپنی سواریوں کے کرایوں کا انتخاب کرنے کے قابل بنائے گا، جس کے نتیجے میں ان کی مجموعی آمدنی پر مثبت اثر پڑے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپشن ہمارے صارفین اور کپتان دونوں کے ساتھ گونجے گی تاکہ ان کے سفر کو مزید آسان اور پرلطف اندوز بنا سکےگے۔''
فلیکسی رائیڈ کا مقصد صارفین کو فکسڈ کرایہ کا انتخاب کرنے کی بجائے ایک مقررہ قیمت پر سواری لینے کی یقین دہانی فراہم کرنا ہے۔ حفاظت کے ایک بہترپہلو کے اضافے کے ساتھ کریم کا مقصد اپنے صارفین اور کپتان دونوں کو انتہائی قابل اعتماد تجربہ فراہم کرنا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -