رواں برس خیبر پختون خوا میں دہشتگردی کے کتنے واقعات ہوئےکتنے شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ؟سی ٹی ڈی نے رپورٹ جاری کر دی

رواں برس خیبر پختون خوا میں دہشتگردی کے کتنے واقعات ہوئےکتنے شدت پسندوں کو ...
رواں برس خیبر پختون خوا میں دہشتگردی کے کتنے واقعات ہوئےکتنے شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ؟سی ٹی ڈی نے رپورٹ جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رواں برس  صوبہ خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کے کتنے واقعات ہوئے ؟سی ٹی ڈی نے رپورٹ جاری کر دی۔ "جنگ " کے مطابق محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی)  کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  صوبے میں رواں سال اب تک دہشت گردی کے 806 واقعات پیش آئے جن میں سے 243 واقعات میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔ دہشت گردی کے سب سے زیادہ 132 واقعات ڈی آئی خان میں ہوئے، خیبر میں 103 اور پشاور میں دہشت گردی کے 89 واقعات ہوئے۔ شمالی وزیرستان میں 86 اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کے 50 واقعات پیش آئے۔دہشت گردی کے واقعات میں ملوث 837 شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 245 شدت پسندوں کو پشاور سے گرفتار کیا گیا۔ خیبر سے57، کوہاٹ سے 58 اور چارسدہ سے 39 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔