لاپتہ افرادمیں بہت سارے ایسے لوگ ہیں جن کا بیوی سے جھگڑا ہوا اور وہ کراچی چلے گئے، سرفراز بگٹی

لاپتہ افرادمیں بہت سارے ایسے لوگ ہیں جن کا بیوی سے جھگڑا ہوا اور وہ کراچی چلے ...
لاپتہ افرادمیں بہت سارے ایسے لوگ ہیں جن کا بیوی سے جھگڑا ہوا اور وہ کراچی چلے گئے، سرفراز بگٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نےکہاہے کہ لاپتہ افرادمیں بہت سارے ایسے لوگ ہیں جن کا بیوی سے جھگڑا ہوا اور وہ کراچی چلے گئے، یہ لوگ بھی کہتے ہیں کہ میں مسنگ پرسن ہوں،مسنگ پرسن کے خاندان تو الزام لگاتے ہی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد نگران وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ قانون ہمیں ہر چیز بتاتا ہے، مسنگ پرسن کا معاملہ عدالت میں ہے،مسنگ پرسن کا معاملہ پبلک کرنا ہوا تو کریں گے،سرفراز بگٹی نے کہاکہ مجھے کورٹ نے حکم دیا  ہے لاپتہ افراد کو کھانے پر بلاؤں گا،ہم اس معاملے پر کیس ٹوکیس تحقیقات کریں گے،کیس ٹو کیس پتہ چلے گا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔