الیکشن کے بعد کونسی 2جماعتوں کی مخلوط حکومت بننے کا امکان ہے ؟ راجہ پرویز اشرف نے بتا دیا

الیکشن کے بعد کونسی 2جماعتوں کی مخلوط حکومت بننے کا امکان ہے ؟ راجہ پرویز ...
 الیکشن کے بعد کونسی 2جماعتوں کی مخلوط حکومت بننے کا امکان ہے ؟ راجہ پرویز اشرف نے بتا دیا
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )  الیکشن کے بعد کونسی 2جماعتوں کی مخلوط حکومت بننے کا امکان ہے ؟  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے بتا دیا ۔ "جیو نیوز " کے مطابق برطانوی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ امکان ہے الیکشن کے بعد (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی مخلوط حکومت بنائیں، اچھا گمان رکھیں، الیکشن 8 فروری کو ہوجائیں گئے، الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔ الیکشن میں سب کوبرابری کی بنیاد پرموقع ملنا چاہیے، کسی جماعت کے الیکشن لڑنے پرقدغن نہیں ہونی چاہیے۔

 سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن میں کسی کو دو تہائی اکثریت ملتی ہے تو وہ اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کرسکتاہے۔