امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ، ایف بی آر نے ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا

امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ، ایف بی آر نے ڈیٹا اکٹھا کرنا ...
امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ، ایف بی آر نے ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس ضمن  میں ، ایف بی آر نےصنعتکاروں ، وکلاء اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے ۔ "جیو نیوز " کے مطابق  فیڈرل بورڈ آف ریونیو  نے ملک کے امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع ایف بی آر کے مطابق ملک کی طاقتور ایسوسی ایشنز کے ممبران کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں صنعتکاروں، وکلا ء، ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ  ملک کی تمام بڑی ایسوسی ایشنزکے ممبران کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔آئی ایم ایف کے تکنیکی ماہرین کی ایف بی آر ٹیکس حکام سے بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف ماہرین کی ایف بی آر کے ذیلی ادارے پرال کے ڈیٹا پر طویل نشست  بھی ہوئی۔

ذرائع  کے مطابق  بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے شناختی کارڈ نمبرز اورموبائل نمبرز کی تصدیق کی جا رہی ہے، ایف بی آر کے ذیلی ادارے پرال اور نادرا کا ڈیٹا اکٹھا کرکے ٹیکس کی چھان بین کی جائے گی۔ امیر طبقات کا ڈیٹا اکٹھا کر کے انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔