بھارتی کرکٹ بورڈ نے فائنل میں شکست کے بعد ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کی قسمت کا فیصلہ بھی سنا دیا 

بھارتی کرکٹ بورڈ نے فائنل میں شکست کے بعد ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کی قسمت کا ...
بھارتی کرکٹ بورڈ نے فائنل میں شکست کے بعد ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کی قسمت کا فیصلہ بھی سنا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کے کانٹریکٹ میں توسیع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ راہول ڈریوڈ کے ساتھ کانٹریکٹ کے معاملے پر مفید گفتگو ہوئی۔بی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ راہول ڈریوڈ کوپہلے بھی کہاہیڈ کوچ کےعہدے کےلیےان سے بہترکوئی نہیں۔جے شاہ کے مطابق راہول ڈریوڈ نےٹیم کی پرفارمنس سے اپنی سلیکشن کودرست ثابت کیا۔بھارتی بورڈ کے مطابق راہول ڈریوڈ کا کانٹریکٹ ورلڈکپ کے اختتام پر ختم ہوا تھا۔

مزید :

کھیل -