تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین کا بیان آ گیا، عمران خان سے متعلق کیاکہا؟

تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین کا بیان آ گیا، عمران خان سے متعلق کیاکہا؟
تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین کا بیان آ گیا، عمران خان سے متعلق کیاکہا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر کا اہم بیان آ گیا جس میں انہوں نے عمران خان سے وفاداری کا اعادہ کیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق نامزد چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ  جب تک عمران خان باعزت واپس نہیں آجاتے، میں ذمہ داری نبھاؤں گا۔ ہماری جدوجہد وہی ہے جو عمران خان کی تھی، انہی کا نظریہ اول آخر ہے، وہ جیل کے اندر ہوں یا باہر اصل لیڈر وہی ہیں۔

اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کیلئے تحریک انصاف کا عبوری سیٹ اپ آ رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کو موقع نہیں دینا چاہتے کہ وہ پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھین لے۔ 2 دسمبر کو انٹر اپارٹی الیکشن کروانے جارہے ہیں اور عمران خان اس میں حصہ نہیں لیں گے۔ انٹر اپارٹی الیکشن لڑنے سے متعلق عمران خان سے مشاورت کی گئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف صرف توشہ خانہ کیس میں فیصلہ ہواہے، توشہ خانہ کیس میں سزا ماتحت عدلیہ نے سنائی جو غیر آئینی ہے، توشہ خانہ کیس میں جو الزام لگایا گیا اس پر نااہلی نہیں ہو سکتی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انٹر پارٹی الیکشن کروانے کی منظوری دیدی ہے۔

مزید :

قومی -