تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر بن گئے، کیا کہیں گے؟ صحافی کے سوال پر نوازشریف بول پڑے

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر بن گئے، کیا کہیں گے؟ صحافی کے سوال پر ...
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر بن گئے، کیا کہیں گے؟ صحافی کے سوال پر نوازشریف بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین سے متعلق صحافی نے نوازشریف سے سوال کیا جس پر انہوں نے دلچسپ جواب دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق نوازشریف سے تحریک انصاف کے چیئرمین بدلے جانے پر سوال کیا گیا کہ بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے چیئرمین بن گئے ہیں، اس پر کیا کہیں گے؟ نوازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بس یہی قدرت کا نظام ہے۔

واضح رہے کہ نوازشریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزاوں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس  گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بری کر دیا، عدالت سے واپس جاتے ہوئے نوازشریف نے میڈیا نمائندوں سے مختصر گفتگو کی۔

مزید :

قومی -