برطانیہ پلٹ خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار

برطانیہ پلٹ خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار
برطانیہ پلٹ خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں برطانیہ پلٹ خاتون کو ہراساں کرنے والے اوباش شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق لاہور میں برطانیہ پلٹ خاتون پارک میں موجود تھیں کہ ایک اوباش نوجوان ان کے پاس آ کر ہراساں کرنے لگا۔ خاتون نے منع کیا تو ڈھٹائی سے مزید بدتمیزی کرنے لگا۔ آخر کار خاتون نے شور مچا دیا جس سے گھبرا کر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے شکایت ملنے پر جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ملزم کو سندر کے علاقے سے حراست میں لے لیا جبکہ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔