پاکستان سپر لیگ9, جاوید آفریدی نے بڑا مطالبہ کردیا

پاکستان سپر لیگ9, جاوید آفریدی نے بڑا مطالبہ کردیا
پاکستان سپر لیگ9, جاوید آفریدی نے بڑا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نےپشاور زلمی کے میچز پشاور میں منعقد کرانے کا مطالبہ کردیا 

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ اس بار پشاور زلمی کے میچز پشاور میں منعقد کروائے جائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اب کوئی اگر مگر نہیں چلے گا ، ہمارے فینز کا پورا حق ہے کہ وہ اپنی ٹیم پشاور زلمی کے تمام میچز ہوم گراونڈ پر کھیلتا دیکھیں۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )9 کیلئے ڈرافٹ 2023 کا انعقاد وسط دسمبر میں متوقع ہے جبکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 فروری سے 24 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -