نوازشریف نجی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے

نوازشریف نجی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے
نوازشریف نجی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اسلام آباد سے نجی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے، مریم نواز نے ان کا استقبال کیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے وفاقی دارالحکومت میں موجود تھے جہاں انہیں ایون فیلڈ کیس سے بری کر دیا گیا۔ 

عدالت سے فیصلہ سننے کے بعد نوازشریف لاہور کیلئے روانہ ہو گئے، نجی طیارے نے لاہور ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر لینڈ کیا جہاں مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے والد کا استقبال کیا۔ بعد ازاں نوازشریف لاہور ایئر پورٹ سے اپنی رہائش گاہ جاتی امرا روانہ ہو گئے۔