ایون فیلڈ ریفرنس:کب کیا ہوا؟

ایون فیلڈ ریفرنس:کب کیا ہوا؟
ایون فیلڈ ریفرنس:کب کیا ہوا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سےلیگی قائد نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بری کردیا گیا ہے، انہوں نےاحتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل دائر کررکھی تھی۔

کیس کا پس منظر:

 6 جولائی 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو 10 سال قید کی سز اسنائی تھی۔نوازشریف کو شیڈول 2کےتحت ایک سال قیدکی اضافی سزابھی سنائی گئی تھی۔ احتساب عدالت نے نوازشریف پر 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا تھا، احتساب عدالت میں ایون فیلڈریفرنس تقریباً9ماہ چلااور107 سماعتیں ہوئی تھیں۔

اسی کیس میں مریم نواز کو 7 سال اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی، مریم نواز کو جرم میں معاونت کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔

بعد میں گزشتہ سال 29 ستمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور ان کے شوپر کیپٹن (ر) صفدر کو بری کر دیا تھا۔

مزید :

قومی -