نواز شریف کا ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کے فیصلے پر ردعمل

نواز شریف کا ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کے فیصلے پر ردعمل
نواز شریف کا ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کے فیصلے پر ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ نے آج ہمیں سرخرو کیا ہے۔اللّٰہ کا شکر ہے، میں نے معاملات اللّٰہ پر چھوڑے تھے، دوسرے کیسز بھی اللّٰہ پر ہی چھوڑے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے۔

نیب نے فلیگ شپ میں نواز شریف کی بریت کیخلاف اپیل واپس لے لی جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

مزید :

قومی -