بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد اضافی ٹیکس کا اطلاق معطل

بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد اضافی ٹیکس کا اطلاق معطل
بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد اضافی ٹیکس کا اطلاق معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد اضافی ٹیکس کا اطلاق معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار اعجاز خان نے ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کا ایس آر او معطل کیا۔عدالت نے ایف بی آر کا ایس آر او معطل کرنے کا تحریری حکمنامہ بھی جاری کردیا ۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق اضافی ٹیکس کا نوٹیفکیشن قومی اسمبلی میں پیش کرنا ضروری ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کا ایس آر او آئندہ سماعت تک معطل کیا جاتا ہے۔ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کیخلاف درخواست پر سماعت 8 دسمبر کو ہوگی۔

وکیل کے مطابق ٹیکسیشن معاملات نگران حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کے خلاف درخواست ایک نجی بینک نے دائر کر رکھی ہے۔

مزید :

بزنس -