پی ایس ایل 9 ، کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

پی ایس ایل 9 ، کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
پی ایس ایل 9 ، کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپرلیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے  کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔

پلیئر ڈرافٹ کے لیے ِپک آرڈر کو اس ماہ حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ڈرافٹ میں پہلا کھلاڑی منتخب کرنا ہے۔

پلاٹینم کیٹیگری کے لیےپہلے راؤنڈ کا سلیکشن آرڈر پچھلے سیزن کی آخری ٹیم سے پہلی ٹیم کی اسٹینڈنگ کے مطابق ہوگا۔پاکستان سپر لیگ میں مقامی کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا عمل 10 نومبر کو مکمل ہوچکا ہے جبکہ غیرملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن 25 اکتوبر سے شروع ہوگئی تھی جس میں کئی ٹاپ کھلاڑیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔اس کے علاوہ بدھ کے روز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹریڈ کے نتیجے میں حسن علی اسلام آباد یونائیٹڈ سے کراچی کنگز میں آئے ہیں جبکہ عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کی ابتدائی تاریخ8 فروری تا 24 مارچ دی گئی ہے۔

مزید :

کھیل -