کوئی ہمارے خلاف بھی بولتا ہے تو جیالوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے،سابق صدر زرداری

کوئی ہمارے خلاف بھی بولتا ہے تو جیالوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے،سابق صدر زرداری
کوئی ہمارے خلاف بھی بولتا ہے تو جیالوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے،سابق صدر زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا کارنامہ ہے کہ آج بولنے کی آزادی ہے۔کوئی ہمارے خلاف بھی بولتا ہے تو یہ بھٹو شہید کا کارنامہ اورجیالوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنائیں گے جو طبقاتی استحصال سے پاک ہوگا، ذوالفقار علی بھٹو کی فلاسفی اور بینظیر بھٹو کے مشن روٹی کپڑا اور مکان کے منشور پر ثابت قدم ہیں، شہید بینظیر بھٹو کے پاکستان میں بچوں کے ہاتھوں میں کتاب ‘ نوجوان کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کی بحالی کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے جیالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ترقی یافتہ خود مختار پاکستان کی تعمیر کریں گے ،قوم خاص طور پر نوجوان بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں،بلاول بھٹو زرداری انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

مزید :

قومی -