شہریوں سے لاکھوں روپے، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری
لاہور(کر ائم رپو رٹر)چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے،طلائی زیورات، موبائل فونز،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا تفصیلات کے مطابق لوئرمال میں نسیم سے 1لاکھ 90ہزار روپے اور موبائل فون، جوہر ٹاؤن میں عمار سے 1لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون،ساندہ میں ارسلان سے 1 لاکھ 70ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان، گارڈن ٹاؤن میں فیصل سے1 لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون،گوالمنڈی میں امجد سے 1 لاکھ 60 ہزار نقدی اور موبائل فون،مصری شاہ میں مشتاق سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا فیکٹری ایریا اور نصیر آباد سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ،وحدت کالونی اور اسلام پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
وارداتیں