مختلف علاقوں سے 4نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد، مردہ خانے منتقل
لاہور (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے 4نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق داتا دربار کے علاقہ سے 55سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی،لاری اڈا کے علاقہ سے 40سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا، سبزہ زار، ٹوکے والی پلی کے قریب سے 45سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا جبکہ شادمان مارکیٹ کے قریب سے 65سالہ بزرگ شہری مردہ حالت میں ملا۔ پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں۔
نعشیں برآمد