پرامن احتجاج ہر کسی کا حق، عوام کو ڈرانے کی سازش کرنا ٹھیک نہیں: محمود اچکزئی 

  پرامن احتجاج ہر کسی کا حق، عوام کو ڈرانے کی سازش کرنا ٹھیک نہیں: محمود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                     کوئٹہ (آئی این پی)سینئر سیاستدان اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئی عوام کو ڈرانے کی سازش کر رہا ہے تو یہ ٹھیک نہیں ہے ہمیں یہ ملک اور اس ملک کی سالمیت عزیز ہے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے ملک کی موجودہ صورتحال پر کہا کہ ہمارے خطے کے امن کو خطرہ ہے، پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے بانی پی ٹی آئی کو اچھا سمجھو یا برا، انہیں پاکستان کے کروڑوں لوگوں نے ووٹ دیا، انہیں ضمانت پر رہائی دی جائے 8فروری کے انتخابات میں زر اور زور کی طاقت سے عوام کے مینڈیٹ کو چھینا گیا۔ پنجاب میں بھی واضح اکثریت تحریک انصاف کی تھی اور پی ٹی آئی احتجاج کیلئے ہزاروں کارکنان ڈی چوک پہنچے  قومی اسمبلی میں ایاز صادق نے پیپلز پارٹی کی حمایت سے آئین کی دھجیاں اڑائیں، اس ترمیم پر چھوٹے صوبوں کے بھی تحفظات تھے ہر ادارہ آئینی حدود میں کام کرے تو پاکستان بحرانوں سے نکل سکتا ہے انہوں نے سوال کیا کہ ایک، ایک ووٹ خریدنے کے لیے 70، 70 کروڑ روپے کہاں سے آئے؟ پاکستان بحران میں ہے، خطے کے امن کو خطرہ ہے، ہمیں یہ ملک اور اس ملک کی سالمیت عزیز ہے کوئلہ کان میں مزدوروں کو قتل کیا گیا، گاڑیاں جلائی گئیں۔ ملک کی ایجنسیاں اتنی کمزور نہیں کہ ایک بچے کا پتہ نہ لگا سکیں کہ وہ کہاں ہے ہم جمہوری لوگ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، کوئی وفاداری کا دعویٰ کرتا ہے تو اس کا ایک ہی حل آئین کی حکمرانی ہوگی، آئین بالادست ہوگا عوام کے ووٹوں سے منتخب پارلیمنٹ ہوگی اور ہر ادارہ آئینی حدود میں کام کرے تو پاکستان بحرانوں سے نکل سکتا ہے

محمود اچکزئی 

مزید :

صفحہ آخر -