سپریم کورٹ، ایف پی ایس سی رولز 2018 کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور  

   سپریم کورٹ، ایف پی ایس سی رولز 2018 کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ نے ایف پی ایس سی رولز  2018  کیخلاف درخواست کو سماعت کیلئے منظور کر لیاہے اور اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا  ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وکیل کا کہناتھا کہ ایف پی ایس سی 5 سال سے آئین اور قانون سے متصادم رولزپرعمل کررہا ہے،  ایف پی ایس سی کا 27 نومبر2018کا نوٹیفیکیشن چیلنج کیا ہے، ایف پی ایس سی قانون کے تحت رولز خود نہیں بنا سکتا تھا۔جسٹس محمد علی مظہرنے ریمارکس دیئے کہ ایف پی ایس سی نے قوانین بنا کرحکومت سے منظوری لینا ہوتی ہے، وکیل نے کہا کہ ان رولز کی منظوری نہیں لی گئی،  جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ  ہم درخواست پر نمبرلگا کر اعتراضات کو ختم کررہے ہیں۔سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کی تاہم سماعت کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ

مزید :

صفحہ اول -