پی ٹی آئی احتجاج میں کے پی پولیس کی جانب سے کارکنوں کو شیل فراہم کرنے کاانکشاف

      پی ٹی آئی احتجاج میں کے پی پولیس کی جانب سے کارکنوں کو شیل فراہم کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            پشاور(آئی این پی)پی ٹی آئی احتجاج میں پولیس کی جانب سے کارکنوں کو شیل فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر دو ڈی پی اوز نے پی ٹی آئی کارکنوں کو آنسو گیس کے شیل فراہم کیے تھے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ایسے خبریں منظر عام آئی تھی کہ مظاہرین نے پولیس پر آنسو گیس فائر کیے تھے۔ جس کے بعد ایک مراسلہ جاری ہوا جس میں کے پی پولیس کو دستیاب آنسو گیس شیل کے مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔علاوہ ازیں ایسی اطلاعات پر سوشل میڈیا پر زیرگردش تھیں کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے آنسو گیس مارکیٹ سے خریدے تھے، تاہم اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہوسکی۔ایک مارکیٹ سروے کے دوران معلوم ہوا کہ مارکیٹ سے آنسو گیس کے شیل خریدنے والی خبریں یا باتیں من گھڑت ہیں۔

 انکشاف

مزید :

صفحہ اول -