سفاری زو میں 7شیروں کی پیدائش،مجموعی تعداد29ہو گئی

    سفاری زو میں 7شیروں کی پیدائش،مجموعی تعداد29ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز رپورٹر)لاہورسفاری زومیں 7 ننھے شیروں کی آمد،سفاری زومیں 3 شیرنیوں نے 7بچوں کو جنم دیا۔دو شیرنیوں نے4بچوں کو دودھ پلانے سے انکارکردیا جس پرانتظامیہ خود بچوں کی نگہداشت کرنے لگی۔ باقی تین بچے اپنی ماں کیساتھ خوش اور اٹھکیلیوں میں مگن ہیں سات ننھے شیروں کی پیدائش کے بعد سفاری زو میں شیروں کی مجموعی تعداد22سے بڑھ کر29ہوگئی۔ شیروں میں 4 نر،11 مادہ، 14 بچے شامل ہیں۔نئے شیروں کی آمد سے بچے بہت خوش ہیں۔