آر ایل لیٹر سے قبل حج بکنگ کرنے والے آرگنائزرزکو نوٹس
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) وزارت مذہبی امور نے رجسٹرڈ اور نان رجسٹرڈ حج آرگنائزر کو آر ایل لیٹر جاری ہونے سے پہلے حج بکنگ کرنے اور اشتہار بازی کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کو تفصیلات فراہم کر کے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بعض کمپنیوں نے سستے حج کے نام پر خود کو پرائیویٹ سکیم کے رجسٹرڈ حج آرگنائزظاہر کر کے بکنگ شروع کی تھی۔
نان رجسٹرڈ حج آرگنائزر اور ٹریول ایجنٹس کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔