کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس میں 39واں سالانہ کانووکیشن 

  کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس میں 39واں سالانہ کانووکیشن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس میں 39ویں سالانہ کانووکیشن کی تقریب ہوئی۔ مہمان خصوصی ریکٹر،کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر ساجد قمر تھے، ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس ڈاکٹر سید اسد حسین مہمانِ اعزاز تھے۔ تقریب کے دوران اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 41 طلباء  نے سونے،  چاندی اور  کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے  1686 طلبہ  میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں اس موقع پر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کی طالبہ مریم کامران کو سونے کے دو تمغے دیے گئے۔ ریاضی، الیکٹریکل انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، فزکس اور سٹیٹس کے 39 طلبہ کو  پی ایچ ڈی کی  ڈگریوں سے نوازا گیا۔ ریکٹر  کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد ساجد قمر نے اسکرول پر دستخط کرکے کانووکیشن کا آغاز کیا۔ڈائریکٹر لاہور کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سید اسد نے کیمپس کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ اْنہوں  نے تمام گریجویٹ ہونے والے طلباء  کو مبارکباد پیش کی۔ اپنے اختتامی کلمات میں، انہوں نے کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی  لاہور کیمپس میں ہمارا مشن قابل قدر تعلیم کو قابل اطلاق تحقیق کے ساتھ جوڑنا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ساجد قمر نے کہا طلبہ کو اپنی عملی زندگی میں اخلاقی اقدار کی پاسداری پر زور دیا-  

 طلبہ کو تلقین کی کہ وہ ہمیشہ صحیح راستے پر چلیں۔ اس حوالے سے گولڈ میڈلسٹ طالبہ مریم کامران کا کہنا تھا کہ  میں نے  یہ کامیابی اپنے اساتذہ کی انتھک محنت اور والدین کی دعاؤں  سے حاصل کی ہے۔ اس کے لیے میں انکی بْہت مشکور ہوں۔ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت بْہت سے مسائل سے دوچار ہے۔ اس لیے ہمیں اپنے ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کے لیے بلا تعطل منصوبہ بندیاں کرنا ہوں گی تاکہ ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔والدین کا  کہنا تھا کہ تعلیم آپشن نہیں ضرورت ہے۔ ہم پرامید ہیں کہ ہمارے بچے عملی میدان میں جوش و جذبے سے آگے بڑھ کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔