ایجوکیشن اتھارٹی نے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا
لاہور (لیڈی رپورٹر)ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے بچوں کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا، طلباء گھر بیٹھے موبائل یا سکول لیب سے بھی اپنی رجسٹریشن کرواسکیں گے، تمام اضلاع میں 50،50 بچوں کو ٹریننگ فراہم کی جائے گی، ٹریننگ مکمل کرنے والے طلباء کو گوگل سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔
گوگل سرٹیفکیشن کا مقصد بچوں کو جدید سکلز سے ہمکنار کرنا ہے۔ترجمان ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق آن لائن رجسٹریشن تعلیمی نظام میں ایک انقلابی قدم ہے اور ہم آہستہ آہستہ اس جانب بڑھ رہے ہیں جب تعلیمی مشکلات ہمیشہ کے لئے ختم ہو کر رہ جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں طلبہ و طالبات کے لئے آسانیاں پیدا کی جاتی ہیں اور ہم بھی اس راہ پر چل رہے ہیں