یونین کونسل230میں آوارہ کتوں کی بھرمار،اہل علاقہ پریشان
لاہور (پ ر) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ یونین کونسل 230 چونگی امرسدھو میں آوارہ کتوں کی بھر مار نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا آوارہ کتے ہر وقت اہم شاہراہوں کے ساتھ گلی محلوں اور سکولوں کے گردونواح گھومتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں اور اب تک درجنوں افراد کو کاٹ کر زخمی کر چکے ہیں لیکن ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے ان آوراہ کتوں کو تلف کرنے پر توجہ نہیں دے رہی جسکی وجہ سے سکولوں کے طلبہ وطالبات سمیت شہریوں میں بھی خوف ہراس پایا جا رہا ہے بالخصوص یونیورسل سکول والی گلی، ستارہ کالونی نمبر 2، شامی پارک مارکیٹ، اتحاد پارک، جاوید کالونی، میو کالونی، کچا کماھاں روڑ، شنگھائی روڈ اور انکے گردونواح میں ان آوارہ کتوں کی آماجگاہ ہیں۔اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا کہ علاقے میں فوری آوراہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم چلائی جائے۔