محمد خان بھٹی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر انکوائریزکی رپورٹ طلب
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی 17 انکوائریوں کی رپورٹ طلب کرلی. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست پر سماعت کی۔جس میں مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔
ہے. ڈائریکٹر لیگل انٹی کرپشن نے بتایا کہ ڈی جی انٹی کرپشن بیرون ملک ہیں اور وہ 5 دسمبر تک ڈی جی انٹی کرپشن وطن واپس آجائینگے پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ انہوں نے تحریری دلائل عدالت میں داخل کرا دیئے ہیں. درخواست گزار کے معاون نے بتایا کہ سینئر وکیل اسلام آباد میں مصروف ہیں اس لیے دلائل کیلئے وقت دیا جائے