پی سی ایل میں شامل افراد کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست پر جواب کیلئے مہلت
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل افراد کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت ایف آئی اے کے علاوہ وزرات داخلہ کو جواب دینے کیل مہلت دیدی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے شہری منیر احمد کی متفرق درخواست پر سماعت کی جس میں پاسپورٹ کنٹرول لسٹ کو چیلنج کیا گیا درخواست پر آئندہ سماعت 10 دسمبر کو ہوگی۔