مائنز اینڈ منرلز ریفرنس، شریک ملزمان  کو آئندہ سماعت پر پیش ہونیکا حکم

    مائنز اینڈ منرلز ریفرنس، شریک ملزمان  کو آئندہ سماعت پر پیش ہونیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کیخلاف چنیوٹ مائنر اینڈ منرلز کے ٹھیکے منظور نظر افراد کو دینے کے مقدمے میں شریک ملزموں کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا

 حکم دیا   اینٹی کرپشن کورٹ کے جج فیصل احمد  نے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان  سمیت دیگر کیخلاف مقدمے پر سماعت کی تو سبطین خان تو پیش ہوئے البتہ سابق سیکرٹری مانیز اینڈ منرلز امتیاز احمد چیمہ سمیت دیگر شریک ملزم پیش نہیں ہوئے اور ان کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی. عدالت نے درخواست منظور کر لی اور شریک ملزموں کو ایک پیشی کیلئے استثنیٰ دے دیا. عدالت نے حکم دیا کہ شریک ملزم آئندہ سماعت پر پیش ہوں مقدمے پر مزید کارروائی 21 دسمبر کو ہوگی۔ 

مائنر اینڈ منرلز ریفرنس