بشریٰ  بی بی کا حقیقی چہر سامنے آگیا، اب یہ پارٹی ختم ہو جانی چاہیئے: امیر مقام 

  بشریٰ  بی بی کا حقیقی چہر سامنے آگیا، اب یہ پارٹی ختم ہو جانی چاہیئے: امیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        پشاور (آن  لائن)  وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، علی امین گنڈا پور  کے بعد بشریٰ بی بی کا حقیقی چہرہ بھی عوام کے سامنے آگیا، بانی تحریک انصاف کے  مذموم عزائم کو ہر گز پورا نہیں ہونے دیا جائے گا،اس جماعت کو اب ختم ہو جانا چاہیے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوے انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی قیادت کہہ رہی تھی یہ فائنل کال ہے  تاہم یہ مس کال اور رانگ کال ثابت ہوئی، شر پسندو ں نے اسلام آباد پر حملہ کرکے دو سے تین روز تک اسلام آ باد کو مفلوج کر دیا، ایک سو نوے ارب روزانہ کی بنیاد پر پاکستان کا نقصان ہوا۔یہ کوئی شہباز شریف  یا آرمی چیف کا نہیں ہم سب کا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے مطالبات انتہائی غیر سنجیدہ تھے۔ڈی چوک میں کس طرح آئینی ترمیم ختم کرائی جا سکتی تھی،احتجاج کے دوران ہونے والی شہادتوں پر سب کو افسوس ہے۔ ریا ستی اداروں پر حملہ کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔وزیر اعظم کی لیڈر شپ اور آرمی چیف داد کے مستحق ہیں۔ بشریٰ

 بی بی اور علی امین گنڈا پور کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، دوسروں کے بچوں کو حتجاج کے لئے لے آئے اپنے بچے ان کے باہر اور گھروں میں مزے کرتے رہے۔ انہوں نے کارکنوں کو گمراہ کیا اور پھر خود بھاگ گئے۔ عوام کو اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کا ان سے حساب  لینا  چاہیے۔ اپنے پہلے شوہر کے بعد کارکنوں کے ساتھ بیوفائی کرنے والی عمران خان کے ساتھ کیا  وفا کرے گی۔ عوام نے پی ٹی آئی کی سیاست کو مسترد کر دیا ۔ وہ دن دور نہیں جب اس جماعت کا نام ونشان بھی مٹ جائے گا۔ پی ٹی آئی ملک دشمن جماعت،بانی پی ٹی آئی کے مذموم  عزائم کامیا ب نہیں ہونے دیں گے۔ انکو اب یہ پتہ ہونا چاہیے کہ  126 دن کے دھرنے کے دوران کوئی آپ کے پیچھے کھڑا تھا  ابھی کوئی نہیں تھا تو آپ  6 گھنٹے بھی دھرنا نہ دے سکے۔ ان شر پسندوں  کے خلاف مقدمات درج کر کے انھیں قرار واقعی سزا۔

امیر مقام