پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن،1700 لٹر ملاوٹی دودھ تلف
ملتان(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی مضر صحت خوراک کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی دودھ بردار گاڑیوں، ڈیری مینوفیکچرنگ یو(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)
نٹ، واٹر پلانٹ اور پاپڑ فیکٹری کی انسپکشن، 1700 لٹر ملاوٹی دودھ تلف، 5 سپلائرز کو 55 ہزار روپے کے جرمانے عائد، دیسی گھی کا سیمپل فیل ہونے پر ڈیری یونٹ مالکان کیخلاف مقدمہ درج، واٹر پلانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند۔ 18 کسی پر ناکہ بندی کے دوران 27 دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کم ہونے پر سینکڑوں لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔ اسی طرح دیسی گھی میں غیر معیاری اجزا کی ملاوٹ پر عزیز ہوٹل چوک پر واقع ڈیری یونٹ مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ پانی کا سیمپل فیل ہونے پر کوٹلی نجابت میں واٹر پلانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔ مزید پاپڑ کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزا کی ملاوٹ کرنے پر بستی تھہیم والی میں پاپڑ فیکٹری کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملاوٹی دودھ کی روک تھام کیلیے روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ناقص اور غیر محفوظ خوراک کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا،