میپکوڈیرہ سرکل میں آپریشن،52 بجلی چور پکڑے گئے
ملتان(نیوزرپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ڈیرہ غازی سرکل کی ٹیموں نے آپریشن کرکے مختلف علاقوں سے52افراد کو ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاریں اتارکر قبضہ میں لے لیں۔لاکھوں ر(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)
وپے جرمانہ عائد۔ مقدمات بھی درج کروادئیے گئے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ڈی جی خان سرکل ملک خورشیداحمداورایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈی جی خان ڈویژن عزیز الرحمن کی سربراہی میں سخی سرور سب آفس کے ایس ڈی او محمد اعظم اور سٹاف پر مشتمل ٹیم نے بستی جنگل نری، بستی جنگل توی، بستی طاہر کھوسہ، تونمی، بستی قیصرتومی، راچری اور موضع دلانہ بستی گامن میں چیکنگ کے دوران 13افراد کو ڈائریکٹ ایل ٹی لائن سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا اور انکے خلاف تھانہ گدائی میں مقدمات درج کروادئیے گئے۔ ایس ڈی او غازی سب آفس ڈی جی خان شہبازاحمد کی سربراہی میں ٹیم نے قائم والا، مانک والا، راجپوت کالونی، بستی یعقوب رتہ اور بستی ڈوم کوٹ ہیبت میں چیکنگ کرکے 39افراد کو ڈے اینڈ نائٹ آپریشن میں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔ بجلی چور ی میں ملوث صارفین ڈائریکٹ ایل ٹی لائن سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کررہے تھے۔ 4بستیوں کے ٹرانسفارمرز بھی اتارلئے گئے جبکہ بجلی چوروں کو مجموعی طورپر لاکھوں روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے