سرکاری سکولزاین جی اوز، نجی شعبہ کے حوالے کرنے کیخلاف دائر رٹ پٹیشن خارج
ملتان(خصو صی ر پورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس عاصم حفیظ نے سرکاری سکولوں کو این جی اوز اور نجی شعبے (بقیہ نمبر30صفحہ7پر)
کے حوالے کرنے کے خلاف دائر 40 رٹ پٹیشن خارج کر دی۔ اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل خالد مسعود غنی نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت سکولوں کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حوالے سے کر رہی ہے جو تمام طالب علموں کو یونیفارم کتابیں فراہم کرے گی اور طلبہ اور طالبات کو فی سے بھی ادا نہیں کرنی پڑیں گی حکومت نے صرف وہ سکول پی پیف کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن سکولوں میں اساتذہ نہیں تھے یا ان کی تعداد کم تھی حکومت اساتذہ کو برطرف کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی اور نہ ہی کوئی سکول بند کرنا چاہتی ہے صرف وہی اساتذہ شور مچا رہے ہیں جو باقاعدگی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام نہیں دے رہے ہیں جبکہ پٹیشنرز کے وکلا راجہ نوید اعظم وغیرہ نے کہا کہ حکومت سکولوں کو مختلف این جی اوز اور نجی شعبے کے حوالے کر رہی ہے جو طلبہ سے بھاری فیسیں وصول کریں گے اور والدین پر اضافی بوجھ پڑے گا جس کی وجہ سے شرح خواندگی میں کمی کا خدشہ ہے مگر فاضل عدالت نے ان کے دلائل سے اتفاق نہیں کیا۔