سرکاری سکول کا لیب اسسٹنٹ5 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

    سرکاری سکول کا لیب اسسٹنٹ5 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(وقائع نگار) اینٹی کرپشن ملتان کی ٹیم نے چھاپہ مار کر گورنمنٹ سکول کے لیب اسسٹنٹ کو  ٓرشوت وصول کرتے ہو(بقیہ نمبر14صفحہ7پر)

ئے رنگے ہاتھوں پکڑا لیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کی ٹیم نے گزشتہ روز مجسٹریٹ کے ہمراہ نصرت گورنمنٹ نصرت اسلام ہائی سکول ملتان کینٹ میں چھاپہ مارکر لیب اسسٹنٹ شہزاد ایوب کو 5 لاکھ روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ملزم نے مدعی کے بیٹے کی سرکاری نوکری لگوانے کی میں مد پیسے وصول کئے جس پر اینٹی کرپشن نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔