سکولوں میں طلبا کو ڈیجیٹل سفر پروگرام کے تحت تربیت فراہم کی جائیگی
ملتان(سٹاف رپورٹر)سرکاری سکولوں میں بچوں کی گوگل سرٹیفکیشن(بقیہ نمبر12صفحہ7پر)
کا آغاز کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق پنجا ب کے سکولوں میں طلبا کو ڈیجیٹل سفر پروگرام کے تحت تربیت فراہم کی جائیگی، ماسٹر ٹرینر ہر ضلع میں 50طلباکو ڈیجیٹل سفر پروگرام کے تحت تربیت دیں گے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز نے بچوں کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا، طلبا گھر بیٹھے موبائل یا سکول لیب سے بھی اپنی رجسٹریشن کرواسکیں گے، تمام اضلاع میں 50،50بچوں کو ٹریننگ فراہم کی جائے گی، ٹریننگ مکمل کرنے والے طلبا کو گوگل سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔ گوگل سرٹیفکیشن کا مقصد بچوں کو جدید سکلز سے ہمکنار کرنا ہے۔