کسان کارڈ پر کٹوتی کرنیوالوں کیخلاف ایکشن ہو گا، سرفراز مگسی 

   کسان کارڈ پر کٹوتی کرنیوالوں کیخلاف ایکشن ہو گا، سرفراز مگسی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان،بہاولپور(سٹی رپورٹر، بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ بیورو) محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام موضع کرانی یونین کونسل شیخ شجرا میں زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت میگا سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی اور سابق ممبر قومی اسمبلی نجیب الدین اویسی سمیت کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری(بقیہ نمبر2صفحہ7پر)

 زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی نے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی کاشت اور پیداوار میں صوبہ پنجاب کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گندم کی کاشت کے فروغ کے لئے اربوں روپے کے انعامات کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ساڑھے 12ایکڑ سے زائد گندم کی کاشت پر 1000لیزرلینڈ لیولرز اور 25ایکڑ سے زائد رقبہ پر گندم کی کاشت پر 1000 ٹریکٹرز بذریعہ قرعہ اندازی مفت فراہم کئے جائیں گے۔1سے 12ایکڑ تک گندم کاشت کرنے والے کاشتکاروں کو وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے ذریعے بلاسود قرض سکیم کے تحت کھاد، بیج اور زرعی ادویات خریدنے کی سہولت دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار کسان کارڈ پر کٹوتی اور زائد قیمت وصول کرنے والے ڈیلرز کی نشاہدہی کریں ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔