190ملین پاﺅنڈ ز ریفرنس ، بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 190 ملین پاو_¿نڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ہیں۔احتساب عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاو_¿نڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کی گئی تاہم مسلسل عدم پیشی پر جاری بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی برقرار رکھے گئے۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاو_¿نڈز ریفرنس پر مزید سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کی گئی ۔
190ملین ریفرنس