پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سے پولیس پر تشدد اور سیدھی فائرنگ کی گئی 

    پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سے پولیس پر تشدد اور سیدھی فائرنگ کی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سے پولیس پر تشدد اور سیدھی فائرنگ کی گئی۔سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی بابرسرفراز الپا کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کی کال سے قبل بھی اسی سیاسی جماعت کی طرف سے احتجاج کی کال دی گئی تھی جس سے پورا راولپنڈی ریجن متاثر ہوا تھا، 24 نومبر کی کال پرامن احتجاج کے طور پر بتائی گئی، 24 نومبر کی کال پرتشدد بن کر سامنے آئی۔انہوں نے کہا کہ مظاہرین پرتشدد احتجاجیوں کے طور پر سامنے آئے، مظاہرین نے تمام سرکاری وسائل کا استعمال کیا، پولیس نے انتہائی صبر کا مظاہرہ کیا، احتجاج کرنے والے اٹک میں 24 اور 25 تاریخ کو رہے، احتجاج کرنے والوں کی جانب سے پولیس پر ڈائریکٹ فائرنگ کی گئی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا گیا۔آرپی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ احتجاجی مظاہرین کے تشدد سے پولیس کے 170ملازمین زخمی ہوئے، زخمیوں میں 2 اہلکار بلٹ کا شکار ہوئے، زخمیوں میں 25 اہلکاروں پر ڈنڈوں سے تشدد کیا گیا،پولیس کی 11 گاڑیوں کا نقصان ہوا، مظاہرین نے موٹروے پر آگ لگائی، باعث مجبوری راستے بند کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ پولیس 1159 ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، ڈیٹا چیک کرانے کے بعد معلوم ہوا ملزمان میں 64 افغان باشندے بھی شامل ہیں، 60 افغان باشندوں میں سے 4 کے پاس کارڈ جبکہ باقی 60 غیر قانونی ہیں، پولیس نے مظاہرین پر 32 مقدمات بھی درج کیے ہیں۔

آر پی او

مزید :

صفحہ اول -