عادل بازئی کی نااہلی کے بعد این اے 262 کوئٹہ کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے این اے 262 کوئٹہ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل "ایکسپریس نیوز" کے مطابق ای سی پی کا کہنا ہے کہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 16 جنوری کو ہوگی، جس کیلئے کاغذات نامزدگی 4 تا 6 دسمبر جمع ہوسکیں گے۔شیڈول کے مطابق ضمنی انتخاب کے امیدواروں کو انتخابی نشانات 24 دسمبر کو الاٹ ہوں گے۔
واضح رہے کہ عادل بازئی کی نااہلی کی وجہ سے این اے 262 کی نشست خالی ہوئی تھی۔