لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، جمعتہ المبارک کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم اور ڈائریکٹریوتھ افیئرز رانا ندیم انجم نے شرکت کی ہے،جبکہ تمام ڈویژنل سپورٹس آفیسر اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے ہیں،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب گیمز کے مقابلوں میں شفافیت کیلئے کڑی نگرانی کی جارہی ہے،تمام ڈویژنل سپورٹس افسران سے روزانہ کی بنیاد پر گیمز کی رپورٹس لی جارہی ہیں،کھیلتا پنجاب گیمز کے مقابلوں پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر جاری ہیں،کھیلتا پنجاب گیمز سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ہیں۔