اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عدالت عظمیٰ نے 1 ماہ میں کتنے ہزار مقدمات نمٹادیئے ۔۔؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں ۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے 1 ماہ کے دوران 4 ہزار 372 مقدمات نمٹادیئے ہیں ۔سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق عدالت عظمیٰ میں 28 اکتوبر تا 29 نومبر 2024ء کے دوران 1 ہزار 853 نئے مقدمات دائر ہوئے ہیں۔
"جنگ " کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت انصاف کا تیز تر فراہمی کا ہدف حاصل ہوا ہے، ایس سی پی نے گزشتہ 1 ماہ کے دوران 4 ہزار 372 مقدمات نمٹائے ہیں۔
ایس سی پی اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس سمیت دیگر ججز نے عوام کی انصاف کی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے انتھک محنت کی ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان کے ایجنڈے میں عدالتی اصلاحات سر فہرست ہیں۔