لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان ریلوے کی آمدنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔
لاہور سے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ کے مطابق ریلوے نے 5 ماہ میں مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں سے 33 ارب روپے کمائے۔
"جنگ " کے مطابق سی ای او پاکستان ریلوے نے بتایا کہ پچھلے سال اسی دورانیہ میں 29 ارب آمدن ہوئی تھی۔ مارچ 2025 تک ایم ایل ون پر گراؤنڈ ورک شروع ہونے کا امکان ہے۔