پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کاحامی رہا ہے، رہے گا:مریم نواز

 پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کاحامی رہا ہے، رہے گا:مریم ...
 پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کاحامی رہا ہے، رہے گا:مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ظلم و زیادتی کے شکار فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ عالمی برداری کو نہتے فلسطینیوں، بچوں اور خواتین کے قتل عام پر جاگنا ہو گا۔فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں -وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ پاکستان کا ہر شہری فلسطینیوں کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کاحامی رہا ہے، رہے گا-

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی فلسطین پر پالیسی قائداعظم محمد علی جناحؒ کے اصولی مؤقف کی عکاس ہے-پاکستانی ہمیشہ فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ فلسطینیوں کی جدوجہد ایک دن ضروررنگ لائے گی اور آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوں گے۔دعا ہے اللہ تعالیٰ فلسطینی عوام کو غاصب اسرائیل کے ظلم و بربریت سے نجات عطا فرمائے۔