پی ٹی آئی کے احتجاج نےملک کا یومیہ 190 ارب روپےکا نقصان کیا ، جام کمال کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی پابندیوں کے باوجود ملکی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، پی ٹی آئی کے احتجاج نےملک کا یومیہ 190 ارب روپےکا نقصان کیا ہے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نےسماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام احتجاج اور دھرنوں کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔ آئی ایم ایف کی جانب سے سبسڈیز اور نئے ایکسپورٹ زونز پر پابندیوں کے باوجود پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے ملکی معیشت کو یومیہ 190 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، اکنامک ایکٹیویٹیز کو چاہے آپ اسٹاک ایکسچینج لے لیں، ایکسپورٹس لے لیں، ٹرانزٹ، پروڈکشن، ایکسپورٹ اور ترسیلات زر شامل ہیں آئے روز دکانوں،مارکیٹس کی بندش سے مزدور بھی متاثرہوتے ہیں، مشکلات کے باوجود گزشتہ 6 ماہ کے دوران ملک میں کامیاب ایونٹس ہوئے۔
جام کمال خان نے کہا کہ بین الوزارتی کمیشن کے اجلاس سمیت کئی کامیاب ایونٹس کرائے دوست ممالک کے وفود اورسربراہان حکومت کے دورے اہمیت کے حامل ہیں ملکی برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے سازگار حالات ضروری ہیں پاکستان کی زرعی برآمدات کے اندر ساڑھے تین ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کو قبول کرتے ہوئے جتنی پابندیاں ہیں ہم سبسڈیز کی طرف نہیں جا سکتے ایکسپورٹ زونز کی طرف نہیں جاتے ہیں کچھ چیزیں بہتری کی طرف جائیں گی تو یہ اہداف ہم حاصل کر پائیں گے لیکن اگر آئے دن یہ ہڑتال، لڑائی جھگڑے کرتے رہیں گے تو اس طرح تو نہیں چلتا۔
اس سے پہلے وزیر تجارت جام کمال خان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو بتایا کہ کاروبار کو فروغ دینا نجی شعبے کا کام ہےحکومت ہر قسم کی سہولیات اور تعاون فراہم کرے گی۔