جنوبی کوریا میں شوہر کا بیوی پر جنسی زیادتی کا الزام ، معاملہ عدالت پہنچ گیا

جنوبی کوریا میں شوہر کا بیوی پر جنسی زیادتی کا الزام ، معاملہ عدالت پہنچ گیا
جنوبی کوریا میں شوہر کا بیوی پر جنسی زیادتی کا الزام ، معاملہ عدالت پہنچ گیا

  

سیول(مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی کوریا میں ایک شوہر نے اپنی بیوی پر جنسی زیادتی کرنے کا الزام عائد کر دیاجس کا مقدمہ زیرسماعت ہے ۔ اماراتی نیوز ویب سائٹ 248/7نے یونہاپ نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جنوبی کوریا کی تاریخ میں پہلی بار کسی شادی شدہ خاتون کو اپنے شوہر سے جنسی زیادتی کرنے کا الزام لگا ہے ۔ سیﺅل کے مرکزی پراسیکیوٹرز نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا ہے کہ چالیس سالہ خاتون نے اپنے شوہر کو گھر میں بند کر دیا اور شوہر کو اس سے جنسی تعلقات قائم  کرنے پر مجبور کیا ۔ پراسیکیوٹرز نے الزام لگایا ہے کہ خاتون نے یہ اقدام اس لئے کیا ہے تاکہ طلاق کے مرحلے میں اسے سہولت رہے ۔ یادرہے کہ جنوبی کوریا میں 2013سے شادی شدہ زندگی میں زبردستی یعنی جنسی زیادتی کو جرم قرار دیا گیا ہے تاہم یہ ملکی تاریخ میں پہلے واقعہ ہے کہ شوہر کی جانب سے بیوی پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا ہو۔

مزید :

جرم و انصاف -